ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ممتا نے صدر پرنب مکھرجی کو لکھا خط

ممتا نے صدر پرنب مکھرجی کو لکھا خط

Wed, 05 Jul 2017 21:13:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،5جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگال کے شمال 24پرگنہ ضلع کے بشیرہاٹ سب ڈویزن کے بادریا علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد جاری ہے۔دوسری طرف مغربی بنگال وزیر اعلی ممتا بنرجی اور گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کا ٹکراؤ صدارتی محل تک پہنچ گیا ہے۔ممتا بنرجی نے صدر پرنب مکھرجی کو گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کی شکایت کی ہے۔اس کی ایک کاپی وزارت داخلہ کو بھی بھیجی گئی ہے۔مغربی بنگال حکومت کا الزام ہے کہ گورنر ترپاٹھی تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے منگل کو گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ گورنر نے انہیں دھمکی دی ہے۔ممتا نے کہا تھا کہ گورنر نے مجھے فون پر دھمکی دی ہے۔گورنر آئینی عہدے پر ہونے کے باوجود بی جے پی کے حق میں بول رہے ہیں،میں نے ان سے کہہ دیا ہے کہ وہ اس طرح سے بات نہیں کر سکتے ہیں۔
 


Share: